LinkedInTwitterInstagramFacebookYouTubeEmail
top
سستی بجلی ہر شہری کا حق، حکومت مستقل حل نکالے: سینیٹر شیری رحمٰن

سستی بجلی ہر شہری کا حق، حکومت مستقل حل نکالے: سینیٹر شیری رحمٰن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ سستی اور مستقل بجلی کی فراہمی ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے، جسے حکومت کو یقینی بنانا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں رینیوایبل فرسٹ اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سولر انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ توانائی یعنی بجلی اور گیس بھی انٹرنیٹ کی طرح عوام کا حق ہے، مگر بدقسمتی سے آج بھی لوگ ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گیس کی عدم دستیابی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، مائیں اور بچے پریشان ہیں، صحت مند غذا نہ ملنے کی وجہ سے بچوں میں بیماریاں اور کمزوریاں بڑھ رہی ہیں۔ گھروں میں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اپنا تعلیمی کام بھی نہیں کر پاتے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اور اس کا واحد حل توانائی کے متبادل ذرائع، خاص طور پر سولرائزیشن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اس حوالے سے ایک جامع اور مستقل پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔
پاکستان میں سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی طلب
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رینیوایبل فرسٹ کے چیف ایگزیکٹو ذیشان اشفاق نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے باعث گزشتہ تین برسوں میں لاکھوں شہریوں نے سولر پینل نصب کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 18 ماہ میں 22 گیگا واٹ سے زیادہ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہی